طاہر انجم پر تشدد کرنے والی پی ٹی آئی کارکن گرفتار

پنجاب اسمبلی کے سامنے سٹیج اداکار طاہر انجم پر تشدد کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ پولیس نے طاہر انجم کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ انیلہ ریاض اور انکے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا۔ پولیس نے انیلہ ریاض کو طاہر انجم پر تشدد کے مقدمہ میں گرفتار کرنے کیلئے ان کے لوہاری گیٹ پر موجود گھر پر چھاپے مارے۔ جس کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

julia rana solicitors

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے سامنے گزرتے ہوئے طاہر انجم پر تشدد کیا گیا۔ طاہر انجم کے کپڑے پھاڑے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply