اٹس ایپ اب انٹر نیٹ کے بغیر بھی چلے گا

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ایک زبردست فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے ذریعے اب بغیر انٹرنیٹ کے بھی فائلز شیئر کی جا سکیں گی۔

واٹس ایپ میں آئی فون کے ایئر ڈراپ جیسے ‘ نیئر بائی شیئر ‘ نامی فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ نیئر بائی شیئر فیچر کو اپریل 2024 میں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا (beta) ورژن میں دیکھا گیا تھا اور اب اسکی آزمائش آئی او ایس بیٹا ورژن میں شروع کی گئی ہے ۔

WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر سے صارفین مختلف فائلز جیسے تصاویر، ویڈیوز اور ٹیکسٹ ڈاکومنٹس انٹرنیٹ کے بغیر قریب موجود اسمارٹ فونز سے شیئر کرسکیں گے۔

اس فیچر کا فائدہ ناقص انٹرنیٹ کوریج یا انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت میں ہوگا۔ صارفین بڑی فائلز اپنے پیاروں کیساتھ شیئر کرسکیں گے۔

اینڈرائیڈ اور آئی فونز میں یہ فیچر ذرا مختلف انداز سے کام کرے گا۔ اینڈرائڈ میں یہ فیچر ایئر ڈراپ کی طرح جبکہ آئی فونز میں صارفین کیلئے ایک کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا ضروری ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دیگر افراد کی جانب سے شیئر کی درخواست کو منظوری دی جائے گی اور صرف کانٹیکٹ لسٹ میں موجود افراد سے ہی فائلز شیئر کی جا سکیں گی۔تمام شیئر فائلز کو انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا تاکہ کسی تیسرے کی ان تک رسائی نہ ہوسکے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

فی الحال بیٹا ورژن میں اس فیچر کی آزمائش ہو رہی ہے اور جلد سے یہ فیچر تمام افراد کیلئے متعارف کرایا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply