موجودہ منصوبے اور کراچی کی ضرورت

گذشتہ چند سالوں میں جس طرح سے کراچی کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے اس کے پیش نظر موجودہ حکومت کا گرین بس منصوبہ ایک مثبت اقدام ہے ۔کراچی میں ماس ٹرانسپورٹ سسٹم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ،اور شہریوں کو ٹریفک جام کی اذیت سے نجات دلانا ۔آنے والے سالوں میں کراچی میں بہت بدلاؤ آئے گا ،ہر روڈ پر ایک فلائی اوور ہوگا ،مین شاہراہوں پر انڈر پاس ہونگے لوگ بنا ٹریفک جام ہونے کی پریشانی سے خود کو بچا سکیں گے ۔
مگر سوال یہ ہے کہ کیا کراچی کو اس طرح کے برج یا انڈر پاس کی ضرورت ہے ؟؟کیا کراچی کے مسائل کا حل صرف ایک گرین بس منصوبہ ہے ؟؟؟
میرا جواب نفی میں ہے ۔کیوں کہ کراچی کی موجودہ ضرورت صرف روڈ بنانا یا ٹریفک جام سے چھٹکارا دلانا نہیں ہے ،بلکہ لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ،صحت کی بنیادی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ،بہتر تعلیمی اداروں کو قیام میں لانا ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور پولیس جیسے ادارے کو جدید بنانا جیسے مسائل کو حل کرنا ہی درحقیقت کراچی کی اولین ضرورت ہے جس میں تاحال حکومت ناکام نظر آتی ہے ۔
کیا ہی بہتر ہوتا کہ حکومت اس طرح کے منصوبوں کا بجٹ عوامی فلاح میں صرف کرتی اور ایسے منصوبے بناتی جو عوام کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرتے جس سے انھیں مستقبل میں اچھا روزگار ملتا صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک جدید ہسپتال قائم کیا جاتا ،پانی کی فراہمی کے نئے منصوبے بناۓ جاتے جس سے صاف پانی ملتا ،میونسپلٹی اداروں کو مضبوط کیا جاتا ،شہر کو صاف رکھنے کے منصوبے بنتے .نکاسی آب کی بہتری کے لئے اقدام کے جاتے ۔ایک عوامی حکومت کا طرز عمل عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنا ہی ہوتا ہے ۔
موجودہ حکومت کے کہنے سے عوام کا بھلا نہیں ہونے والا ۔اس کے لئے ٹھوس اقدامات اور بہترین پلاننگ کی ضرورت ہے جس سے موجودہ حکومت تاحال کافی پیچھے نظر آتی ہے ۔

Facebook Comments

محمّد عتیق
لکھنے پڑھنے کا جنون

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply