• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل نے یمن کے شہر حدیدہ کی بندرگاہ پر فضائی حملہ کردیا

اسرائیل نے یمن کے شہر حدیدہ کی بندرگاہ پر فضائی حملہ کردیا

: اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر حوثیوں کے ڈرون حملے کے بعد اب اسرائیل نے یمن کے شہر حدیدہ کی بندرگاہ پر فضائی حملہ کر دیا جس سے بندرگاہ میں آگ لگ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں اسرائیلی طیاروں نے ایک آئل ٹینک کو نشانہ بنایا جس سے اطراف کے علاقوں میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔

یمن کی وزارت صحت کے مطابق حملے میں کئ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے انصار اللہ موومنٹ کا کہنا ہے کہ یہودیوں کو اس حملے کی قیمت چکانا پڑے گی،ہم اسرائیل کے تیل کے ذخائیر کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

اسرائیل حوثیوں کے تل ابیب پر حملے سے بوکھلا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے یمن پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

julia rana solicitors london

خیال رہے جمعے کے روز اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر حوثیوں کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply