پاکستان کے مسیحی سماجی ،اور سیاسی رجحانات رکھنے والے مذہبی اور خاص کر سیاسی ورکروں کا یہ عام رویہ ہے۔ کہ وہ پاکستان میں مسیحی آبادی کے بارے میں شکوک وشبہات و ابہام کا شکار رہتے ہیں۔2017کی متنازع ترین افراد شماری نے انکے ان شکوک وشبہات پر مزید مہر ثبت کردی ہے ۔۔۔لیکن الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کافی مستعند ہیں۔۔ کیوںکہ وہ نادرہ کے تیار کردہ ہیں ۔۔۔ جیسے ہی کوئی نوجوان 18سال کا ہوتا ہے۔۔ تو اسکا نام ووٹرز لسٹ میں خود ہی شامل ہوجاتاہے ۔۔تحریک شناخت نے شعیب سڈل کمیشن سے مسلسل خط و خطابت کے زریعے پاکستانی غیر مسلم ووٹرز کے اعداد و شمار حاصل کئے ہیں۔ جن میں سے پاکستان میں مسیحی ووٹرز کے بارے چند حقائق حاضر ہیں ۔۔ اگر آپکے علاقے کے بارے میں ان اعداد و شمار کے صحیح نہ ہونے کے ثبوت یا ٹھوس دلیل ہو تو متعلقہ اداروں کو ضرور لکھیں ۔۔۔الیکشن کمیشن کے جون 2022کے ریکارڈ کے مطابق پاکستان میں مزہبی اقلیتوں کے ووٹرز کی کل تعداد 3956336 تھی۔جن میں ہندو ووٹرز کی تعداد 2073983جبکہ مسیحی ووٹرز کی تعداد 1708288ہے۔ مسیحی ووٹرز کی تعداد پنجاب میں 1399468 تھی۔ جبکہ بلوچستان میں 20761 اور کے، پی، کے میں 33328 تھی۔۔سندھ میں مسیحی ووٹرز کی تعداد 254731تھی۔۔ جس میں کراچی کے سات اضلاع میں مسیحی ووٹرز کی تعداد 211196 ہے ۔۔جبکہ باقی سارے سندھ میں 43535 ہے۔جس میں سے حیدرآباد میں کل ووٹرز 12316 ہیں ۔۔جس میں حیدرآباد سٹی میں 4 حیدراباد کینٹ میں3483 حیدرآباد سٹی کینٹ میں 439 حیدرآباد دیہی میں 695 لطیف آبادمیں 5795 لطیف آباد کینٹ میں 71 قاسم آباد میں1797قاسم آباد کینٹ میں 32ہے۔ اس تعداد میں کسی بھی قسم کا ابہام ہو تو الیکشن کمیشن ،اقلیتوں کے لئے قائم شعیب سڈل ون مین کمیشن کو لکھیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نادرہ میں رجسٹرڈ ہونے کی ترغیب دیں ۔۔ اسکے علاؤہ مسیحو کی بھلائی میں جٹے سیاسی ؤ سماجی ورکر اپنی کمیونٹی کا سواٹ انلسز ( تجزیہ طکمخ) مستعند اعداد و شمار کی بنیاد پر کرنے کے کلچر کو پروان چڑھائیں۔ غیر مستعند اور غلط اعداد و شمار محرومیوں کی سوداگری میں کام تو آسکتے ہیں۔کسی فرد، افراد ،قبیلے، مذہبی گروہ یا ،قوم کی بھلائی میں حصہ نہیں ڈال سکتے بلکہ ایسے بیانیے فکری انارکی پیدا کرکے انفرادی یا اجتماعی نقصانات کا سبب بنتے ہیں ۔ یاد رہے ہندؤ ووٹرز کی تعداد کراچی کے سات اضلاع میں کراچی سینٹرل میں 2288کراچی ایسٹ میں 12887کراچی کیماڑی میں 4389کراچی ساؤتھ میں 41237 ،کراچی ویسٹ میں 711 کراچی کورنگی 2999 کراچی ملیر میں 9949ہے۔ اس طرح ہندوؤں کے مجعوعی ووٹرز 74460 ہے ۔

تعارف:اعظم معراج کا تعلق رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے ہے۔ وہ ایک فکری تحریک” تحریک شناخت” کے بانی رضا کار اور 20کتب کے مصنف ہیں۔جن میں “رئیل سٹیٹ مینجمنٹ نظری و عملی”،پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار”،دھرتی جائے کیوں پرائے”پاکستان کے مسیحی معمار”شان سبزو سفید”“کئی خط اک متن” اور “شناخت نامہ”نمایاں ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں