• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بجلی کے بل سے تنگ عثمان پیرزاد ہ اہلیہ اور بچوں سمیت ایک ہی کمرے میں سونے پر مجبور

بجلی کے بل سے تنگ عثمان پیرزاد ہ اہلیہ اور بچوں سمیت ایک ہی کمرے میں سونے پر مجبور

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر عثمان پیرزادہ بھی بجلی کے مہنگے بل سے پریشان ہو گئے، انہوں نے مستقبل میں بجلی کٹوانے پر غور و فکر شروع کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق اداکار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتا رہے ہیں توبہ توبہ، میرا اتنا خوفناک بل ہے، آئندہ مہینوں میں کیا ہو گا سمجھ سے باہر ہے؟ مجھے لگتا ہے کہ بجلی کٹوانی پڑے گی،یہ میری قوتِ خرید سے باہر ہو گئی ہے، مجھے ان لوگوں کا بھی خیال آتا ہے جن کے وسائل کم ہیں، پتہ نہیں وہ کیسے گزارا کرتے ہیں، اوپر سے گرمی نے بھی برا حال کیا ہوا ہے، ہم بجلی کے بغیر گزارا بھی نہیں کر سکتے۔

عثمان پیر زادہ نے کہا کہ سولر پینل لگوانے کا سوچا لیکن وہ بھی مہنگے ہیں، اس کے اوپر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے اور پھر ٹیکنالوجی بھی آئے دن تبدیل ہو رہی ہے، اس کے لیے وقت بھی نہیں، اس لیے سمجھ نہیں آتا بندہ جائے تو جائے کہاں؟

julia rana solicitors

اداکار نے کہا میں، اہلیہ اور ہماری بیٹی ایک کمرے میں گزارا کرتے ہیں، ایک اے سی چلاتے ہیں، اس پر بھی بہت خطرناک بل آتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply