زینب قتل کیس: پولیس نے3اہم ملزموں کو گرفتار کرلیا

قصور:قصورکی ننھی زینب قتل کیس میں پولیس نے 3اہم ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

امی اور ابو عمرے سے لوٹ آئے ہیں،شاید یہ خبر زینب کو ملزمان کے ڈیرے تک لے گئی۔

قصور میں قتل ننھی زینب کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی،یہ ہے وہ زندان نما گھر جہاں زینب کو 4روز تک درندگی کا نشانہ بنایا گیا،شاید اسے ماں باپ کے عمرے سے آنے کی اطلاع دی گئی تھی،جس پر بچی بازار سے ملزم آصف کے ساتھ چل پڑی۔

آصف نے زینب کو دوسرے ملزم عمر کے حوالے کیااور پھر ننھی زینب تیسرے ملزم بابا رانجھا کے ہاتھ چڑھ گئی،ننھے قدموں سے زندان نما گھر میں جانے والی زینب لاش کی صورت میں واپس لوٹی۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس نے بچی کو اغواء کرنے والے گروہ کے 3رکن آصف، عمر اور بابا رانجھا کو گرفتار کرلیا،جنہیں تفتیش کیلئےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”زینب قتل کیس: پولیس نے3اہم ملزموں کو گرفتار کرلیا

Leave a Reply