علمی کارکردگی بہتر بنانی ہے تو دن بھر خوب سوئیں

ایک نئی تحقیق کے مطابق جو لوگ دن بھر سوتے ہیں اور شام کو متحرک ہوتے ہیں ان کی علمی کارکردگی زیادہ ہوتی ہے۔

امپیریل کالج لندن کے محققین نے برطانیہ کے 26،000 سے زیادہ بالغوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ نیند کا دورانیہ اور پیٹرن کس طرح علمی صلاحیتوں کو متاثر کرتے ہیں۔

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ شام کی سرگرمیوں کو ترجیح دیتے ہیں وہ عام طور پر علمی کارکردگیوں میں ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ سکور کرتے ہیں جو صبح سویرے اٹھنے کے عادی ہوتے ہیں۔

اگرچہ معیاری نیند آپ کے دماغ کو بہتر کارکردگی میں مدد دیتی ہے چاہے آپ کی نیند کا معمول کوئی بھی ہو تاہم محققین نے نیند کے مختلف معمولات کے درمیان فرق پایا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تحقیق میں شام کے افراد نے صبح کے افراد کے مقابلے میں علمی کارکردگی میں 13.5 فیصد زیادہ سکور کیا جبکہ وہ لوگ جن کی نیند کا معمول مخصوص نہیں تھا، انہوں نے بھی صبح کے افراد کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو کہ 6.3فیصد اور 10.6فیصد کے درمیان سکور تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply