• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بائیڈن کی ناکامی چھپانے کے لیے وائٹ ہاؤس نے کیا حربے استعمال کیے

بائیڈن کی ناکامی چھپانے کے لیے وائٹ ہاؤس نے کیا حربے استعمال کیے

امریکی صدر جو بائیڈن کو تندرست دکھانے کے لئے وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے رنگ برنگ حربے استعمال کئے۔

اخبار ” ڈیلی میل” نے ا نکشاف کیا ہے  کہ وائٹ ہاؤس کے معاونین نے صدر جو بائیڈن کےذہنی و نفسیاتی زوال کو دنیا سے چھپانے کے لیے ایک “حساب شدہ” منصوبہ پر عمل درآمد کیا لیکن وہ اس وقت بری طرح ناکام ہو گئے جب گزشتہ ماہ ہونے والی بحث کے دوران بائیڈن اپنا دفاع کرنے پر مجبور ہوگئے۔

اخبار کے مطابق عملے نے اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے بہت سے حربے استعمال کیے۔ صحافیوں کی ان تک رسائی کو محدود کرنا، صدر کو ایئر فورس ون کی چھوٹی سیڑھیاں دینا، انہیں عوامی مقامات پر جسمانی طور پر گھیرے رکھنا انہیں کوششوں کا حصہ تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بائیڈن کو تقریباً ہر تقریب کے لیے بہت بنیادی ہدایات کے ساتھ بڑے پرنٹ شدہ نوٹ کارڈز بھی دئیے گئے۔ ان کا روزانہ کا شیڈول ایسا رکھا گیا جس میں وہ زیادہ نیند لے سکیں۔ ذریعہ نے بتایا کہ ملازمین نے صدر کو گرنے سے روکنے کے لئے بھی حکمت عملی تیار کی تھی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply