موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد میں آج  7 محرم الحرام  کو  موبائل فون سروس بند رہے گی، بلوچستان، کوئٹہ میں سات محرم الحرام کو موبائل سروس بند رہے گی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں موبائل سروس بند رکھنے کی منظوری دی، فیصل آباد میں موبائل سروس صبح 6 سے رات 12 بجے تک بند رہے گی، پولیس حکام نے 7 محرم الحرام کو موبائل سروس بند کرنے کی استدعا کی تھی۔

دوسری جانب بلوچستان کے صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ میں سات محرم الحرام کو موبائل سروس بند رہے گی، محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 7 اور 10 محرم الحرام کو صبح 6 سے رات12 بجے تک موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی جبکہ کچھی،جھل مگسی جعفرآباد اور اوستہ محمد میں 9 اور 10محر م کو موبائل سروس بند ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حکومت بلوچستان نے محرم الحرام کے دوران 7 اور 10 محرم کو کوئٹہ اور 9 اور 10 محر م الحرام کو کچھی ،جھل مگسی جعفرآباد اور اوستہ محمد میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply