بھارتی شہر کولکتہ کے مئیر نے شہریوں کو اسلام قبول کرنے کا مشورہ دے دیا ہے، میئر کا بیان حکمران جماعت کو سخت ناگوار گز را ہے۔کولکتہ شہر کے میئر فرہاد حکیم کی جانب سے آل انڈیا قرآن مقابلے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیر مسلم بدقسمت ہیں اور انہیں اپنا ایمان تازہ کرنے کے لیے اسلام قبول کرنا چاہیے۔میئر کوکلتہ کے اس بیان پر بی جے پی کی جانب سے شدید مخالفت کی جا رہی ہے، جبکہ میئر کا کہنا تھا کہ ہمیں غیر مسلمانوں میں اسلام کو پھیلانا چاہیے، اگر ہم کسی کو اسلام کی طرف راغب کرتے ہیں تو ہم ایک سچے مسلمان ثابت ہو سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے میئر کوکلتہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ ان کا 2016کا بیان بھی چلایا جا رہا ہے، جس میں کولکتہ کے مسلمان اکثریتی علاقے کو منی پاکستان قرار دیا تھا،جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے میئر فرہاد کو بنگال کی وزیر اعلی ممتا بینرجی کا قریبی ساتھی قرار دیا جا رہا ہے۔
بی جے پی بنگال کے رہنما اگنی مترا پول نے اس موقع پر کہا کہ مئیر کے بیان نے ہندو مذہب کی توہین کی ہے، ساتھ ہی بھارت میں اتحاد اور بھائی چارگی کو بھی خطرے میں ڈالا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں