آج سے 15 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشنگوئی

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ بھر میں آج سے 15 جولائی تک مون سون بارشیں ہو نگی، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے، پیشگی انتظامات مکمل کیے جائیں،متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،محکمہ آبپاشی ،مواصلات، محکمہ صحت، لائیو سٹاک، لوکل گورنمنٹ، تمام کمشنرز اور ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ریسکیو، واسا پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال بارے الرٹ جاری کردیا گیا ہے،نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply