وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہےکہ 200 یونٹ والے بجلی صارفین کو اگلے تین ماہ کے لیے رعایت دی جائے گی۔
یہ اعلان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ موجودہ معاشی مشکلات سے نمٹ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ رعایت جولائی، اگست، اور ستمبر کے مہینوں کے لیے ہوگی، جب گرمی کی شدت زیادہ ہوتی ہے اور بجلی کا استعمال بھی زیادہ ہوتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بجٹ کی منظوری میں عوام نے بھرپور تعاون کیا، جس پر وہ سب کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ریاست کو نہ بچایا ہوتا تو بجٹ منظور نہیں ہو پاتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بجٹ کی منظوری بڑی محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں