• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مختلف شہروں میں بارشیں ،محکمہ موسمیات نے ایمرجنسی نافذ کردی

مختلف شہروں میں بارشیں ،محکمہ موسمیات نے ایمرجنسی نافذ کردی

راولپنڈی میں مون سون بارشوں کا سلسل شروع ہوچکا ہے،بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ، رات گئے شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ایم ڈی واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف کے مطابق بارش کے باعث راولپنڈی میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے، نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خطرہ، نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ ہے،راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جڑواں شہروں میں مجموعی طور 30 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے،نشیبی علاقوں میں واسا کی ٹیمیں ہیوی مشینری کی مدد سے نکاسی آب میں مصروف ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایم ڈی واسا راولپنڈی کا کہناتھا کہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر پانی کا لیول 4 فٹ ہے، صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہیں،شہر بھر میں نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کر رہا ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply