مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر بن گئے

ایرانی الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ صدارتی انتخابات میں مسعود پزشکیان کامیاب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ایران میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے اپنے حریف اور سخت گیر رہنما سعید جلیلی پر باآسانی فتح حاصل کر کے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ایرانی الیکشن ہیڈکوارٹر کی جانب سے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 3 کروڑ افراد نے الیکشن میں ووٹ ڈالے جن میں سے ایک کروڑ 63 لاکھ سے زیادہ افراد نے مسعود پزشکیان کو ووٹ دیا۔

سعید جلیلی کو ایک کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کرسکے ، یوں الیکشن کے دوسرے مرحلے کے دوران ووٹر ٹرن آؤٹ 49 فیصد رہا۔

مسعود پزیشکیان نے 28 لاکھ ووٹوں سے سعید جلیلی کا شکست دی ہے۔

ایران میں گزشتہ روز نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے ، صبح 8 بجے سے شروع ہونیوالی ووٹنگ رات 12 بجے تک جاری رہی اور انتظامیہ کو پولنگ اسٹیشنز میں ووٹرز کےرش کی وجہ سے پولنگ کا وقت تین بار بڑھانا پڑا ۔

پہلے صدارتی انتخابی مرحلے میں مسعود پزیشکیان کو 42.4 فیصد ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے قریب ترین حریف امیدوار قدامت پسند سیاسی رہنما سعید جلیلی تھے، جنہیں 38.6 فیصد تائید حاصل ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ 28 جون کو ایران میں صدارتی انتخاب منعقد ہوئے تھے ، تاہم انتخاب میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کر سکا جس کے بعد پانچ جولائی کو صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ابراہیم رئیسی 2021 میں صدر منتخب ہوئے تھے اور معمول کے شیڈول کے تحت صدارتی انتخاب 2025 میں ہونا تھا، تاہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد صدارتی انتخابات قبل ازوقت منعقد ہوئے، حادثے میں وزیر خارجہ امیر حسین اور دیگر 6 ایرانی عہدیدار بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply