نوجوانوں کیلئے خوشخبری؛سرکاری ملازمتیں آگئیں

وفاقی وزارتوں اور ذیلی اداروں میں ملازمت کے خواہشمند بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ایک سے 19 کی 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیتے ہوئے ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیے ۔ این او سی چھ ماہ کیلئے کارآمد ہوگا۔ این او سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کئے گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری این او سیز کے اجراء کے آفس میمورنڈمز کے مطابق وزارتِ نارکوٹکس کنٹرول میں گریڈ ایک سے 15 کی 247، دفاع ڈویژن میں گریڈ ایک سے 15 کی 68، فیڈرل گو رنمنٹ ٹی بی سنٹر راولپنڈی وزارتِ قومی صحت کی 6، وزارتِ دفاع کے تحت جونیئر سویلین سیکیورٹی افسر کی 2، کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل آرکائیوز آف پاکستان میں 9، اسسٹنٹ سیکرٹری وائلڈ لائف گریڈ 17 کی ایک، سٹیسٹیکل آفیسر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر کی ایک، ڈپٹی ڈائریکٹر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر کی ایک، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں ڈائریکٹر کی ایک اور سٹاف ویلفیئر آفیسر کی ایک، میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کراچی میں گریڈ 16 سے 19 کی 8 اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آئی سی ٹی میں ویٹرنری افسر کی ایک خالی اسامی پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply