• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نمبر پلیٹس کی نیلامی سے 67 کروڑ روپے جمع کرلیے گئے

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نمبر پلیٹس کی نیلامی سے 67 کروڑ روپے جمع کرلیے گئے

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوئی ہے، محکمۂ ایکسائز حکومتِ سندھ نے 40 نمبر پلیٹس کی نیلامی سے 67 کروڑ 54 لاکھ روپے جمع کر لیے۔

پریمیئم نمبر 1 کی نمبر پلیٹ 10 کروڑ، نمبر 5 کی 5 کروڑ 30 لاکھ، نمبر 7 کی 4 کروڑ 60 لاکھ، نمبر 8 کی 4 کروڑ 10 لاکھ اور نمبر 9 کی 4 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب زدگان کے لیے مکانات کی تعمیر کے لیے وقف کی جائے گی، فنڈز سے سیلاب زدگان کے لیے مجموعی طور پر 2251 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ سیلاب متاثرہ لوگوں کی امداد اور ان کی زندگیوں کی تعمیر نو کے لیے مسلسل کوشاں ہے، بہت جلد پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ آئندہ نیلامی سے تعمیرِ نو کی جاری کوششوں میں مزید مدد کے لیے اضافی وسائل پیدا ہونے کی اُمید ہے۔

julia rana solicitors

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے جامع نقطۂ نظر میں ناصرف نئے گھروں کی تعمیر بلکہ ضروری انفرااسٹرکچر کی بحالی، طبی امداد اور معاشی بحالی بھی شامل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply