• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے بند رکھنے کی وجہ سامنے آگئی

لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے بند رکھنے کی وجہ سامنے آگئی

لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایئرپورٹ کے دونوں رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہیں گے تاہم رن وے ایمرجنسی لینڈنگ کے لئے دوران بندش بھی استعمال ہو سکے گا۔ایمرجنسی لینڈنگ کا فیصلہ جہاز کا پائلٹ کر سکے گا۔انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش کا اطلاق 10 جولائی سے 10 ستمبرتک ہوگا۔

julia rana solicitors

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ نوٹم ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا۔ ایئرپورٹ کو بند کرنے کا اقدام مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اُٹھایا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply