• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شدید گرمی کے باعث امریکہ کے سابق صدر ابراہیم لنکن کا مجسمہ بھی پگھل گیا

شدید گرمی کے باعث امریکہ کے سابق صدر ابراہیم لنکن کا مجسمہ بھی پگھل گیا

واشنگٹن: امریکہ کے دار الحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا مومی مجسمہ شدید گرمی کے باعث پگھل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا سخت موم سے بنایا ہوا مجسمہ فروری 2024 میں شمال مغربی واشنگٹن کے ایک اسکول میں نصب کیا گیا تھا۔

اس مجسمے کا مجموعی وزن ایک ہزار 360 کلوگرام ہے۔ 6 فٹ کے اس مجسمے میں سابق امریکی صدر کو کرسی پر بیٹھا ہوا دکھایا گیا ہے۔

شدید گرمی کے باعث ابراہم لنکن کے مومی مجسمے کا سر اور ٹانگیں پگھل گئیں۔ مجسمے کو پگھلتا ہوا دیکھ کر اسکول کی انتظامیہ نے اسے فوری ہٹا دیا کیونکہ لوگ پگھلتے ہوئے مجسمے کی تصاویر لے کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ مجسمہ پگھلنے کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ ماضی میں بھی ابراہم لنکن کا مجسمہ پگھلتا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply