عرب ممالک میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، شدید گرمی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں چلتی ہوئی گاڑیوں میں آگ لگنا شروع ہو گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے، یو اے ای کے شہری تو گرمی سے پریشان ہیں ہی وہاں ان کی گاڑیوں میں آگ بھی لگنا شروع ہو گئی ہے۔
امارات میں سڑکوں پر چلتی گاڑیاں بھی آتشزدگی کا شکار ہونے لگی ہیں۔گرمی بڑھنے کی وجہ سے گاڑ یوں میں آگ لگنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
ری ایکشن فائر سپریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سام مالنس نے کہا ہے کہ گاڑیوں میں آگ لگنے کی بڑی وجہ گاڑیوں کی دیکھ بھال نہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نظر انداز کئے گئے انجن کمپارٹمنٹس میں آگ لگنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سخت گرمی سے قبل اپنی گاڑی کی سروس ضرور کرائیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں