• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نئی دہلی میں بارش کا 88 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی شدید متاثر

نئی دہلی میں بارش کا 88 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی شدید متاثر

بھارت کے  دارالحکومت نئی دہلی میں مسلسل بارش سے 88 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئی دہلی میں بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

نئی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 228.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جو دارالحکومت میں جون کے مہینے میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ بارش میں سے ایک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں شدید بارش کے باعث جمعہ کو ائیرپورٹ کی چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

بھارتی سول ایوی ایشن کے مطابق نئی دہلی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون کی چھت موسلا دھار بارش کے باعث گری۔ جس کے بعد متاثرہ ٹرمینل سے فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد ٹرمینل ون پر 16 پروازوں کی روانگی اور 12 کی آمد تھی جسے منسوخ کر دیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نئی دہلی میں 24 گھنٹوں میں اب تک کی سب سے زیادہ بارش 28 جون 1936 کو 235.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 1936 میں جون کے مہینے میں 235 ملی میٹر بارش ہوئی تھی اور اب جون میں 228 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply