• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • “شارک ٹینک پروگرام” کیا ہے؟اور پاکستان میں کب شروع ہوگا؟

“شارک ٹینک پروگرام” کیا ہے؟اور پاکستان میں کب شروع ہوگا؟

بھارت کے مشہور پروگرام شارک ٹینک نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔ اب پاکستان بھی اسی طرز کا پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے جس کا نام شارک ٹینک پاکستان ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کانٹینٹ اسٹوڈیو ’گرینلٹ‘ ملک کی کاروباری صلاحیتوں کا عالمی سطح پر پہنچانے کے لیے مذکورہ پروگرام کا پاکستان میں بھی آغاز کرنے جا رہا ہے۔

گرینلٹ اسٹوڈیو کے شریک بانی اور سی ای او عثمان ملک نے مقامی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ ہم شارک ٹینک کو لوگوں کی اپیل پر پاکستان لانے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سونی پکچرز ٹیلی ویژن کے ساتھ یہ تعاون نہ صرف گرینلٹ اسٹوڈیوز کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ پاکستان میں جدت اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ہمارے عزم کو بھی واضح کرتا ہے۔

پہلی بار شارک ٹینک پروگرام کا آغاز 2001 میں جاپان کے پروگرام ”Tigers of Money“ کے نام سے ہوا تھا جس کے بعد اسے برطانیہ میں ڈریگنز ڈین پھر (2005) اور امریکہ میں ”شارک ٹینک“ (2009) میں شروع کیا گیا۔

اس پروگرام کا 50 واں ایڈیشن حال ہی میں 2022 میں بنگلہ دیش میں نشر ہواتھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے پاکستانی شارک ٹینک میں سات مقامی سرمایہ کاروں کا پینل بیٹھے گا، جسے ”شارک“ بھی کہا جاتا ہے یہ شارک ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کا فیصلہ کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply