105سالہ خاتون نے ماسٹرز ڈگری مکمل کر لی

دوسری عالمی جنگ کے دوران تعلیم چھوڑنے والی خاتون نے 83 برس بعد 105 سال کی عمر میں اپنی ماسٹرز کی ڈگری مکمل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق 105 سالہ ورجینیا ہسلوپ نے 1940ء میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی اسکول آف ایجوکیشن سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی تھی اور فوراً ہی ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے آگے پڑھنا شروع کر دیا تھا۔

اس وقت ورجینیا کے منگیتر جورج ہسلوپ کو دوسری عالمی جنگ میں خدمات انجام دینے کے لیے بلا لیا گیا جس کی وجہ سے دونوں نے شادی کر لی اور ورجینیا ہسلوپ کو اپنا فائنل تھیسز جمع کروانے سے پہلے ہی یونیورسٹی کیمپس چھوڑ کر جانا پڑا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اب اتوار کے روز اسٹینفورڈ کے گریجویٹ اسکول آف ایجوکیشن کے ڈین ڈینیئل شوارٹز نے ورجینیا ہسلوپ کو ماسٹرز کی ڈگری دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply