مرد کو درد نہیں ہوتا

تحریر؛چبوترے پر بیٹھا دانشور(قلمی نام)

کہا جاتا ہے کہ عورت کو سمجھنا ناممکن ہے, لیکن میں کہتا ہوں مرد کو سمجھنا اور خاص طور پر دورِ حاضر کے جوان مرد کو سمجھنا بھی آسان نہیں ہے۔
کچھ روز قبل ایک گروپ میں ایک خاتون کی پوسٹ دیکھی کہ “میرا بیٹا آج کل مجھ سے اور اپنی بیوی دونوں سے بات بات پر لڑنے لگا ہے, حالانکہ وہ ایسا پہلے نہیں کرتا تھا”۔ میں نے انکی پوسٹ پر کمنٹ کرنے کے بجائے ان کو ڈائریکٹ میسج کیا کہ آپ کا بیٹا کسی مسئلہ کا شکار ہے اور وہ اسکا کوئی حل نہیں نکال پارہا تو ایسا کریں آپ اپنے بیٹے کو اپنے پاس بٹھا کر بلکہ آپ ماں ہیں بھینچ کر سینے سے لگائیں, ماتھے پر پیار کریں اور پھر پوچھیں کہ  کس بات سے پریشان ہے؟ آپ دیکھیے گا کہ وہ روپڑے گا اور آپ سے اپنا مسئلہ ضرور ڈسکس کرے گا, بس خیال رکھیے گا کہ آپ یہ حرکت اس کی بیوی سامنے نا کریں۔

اگلے ہی روز شام کے وقت ان خاتون کا وائس نوٹ موصول ہوا کہ  ” آپ صحیح تھے، میرا بیٹا دراصل کچھ باتوں کو لیکر اپنی بیوی سے خائف ہے اور کیونکہ یہ اسکی اپنی پسند کی شادی ہے تو مجھ سے بات کرنے سے کترارہا ہے, آج میں نے وہی کیا جو آپ نے کہا تھا اور وہ میری گود میں سر رکھ کر سارا دُکھ سنا گیا۔

یہ واقعہ بتانے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ مرد کو؛ چاہے وہ آپ کا بھائی ہو, بیٹا  یا شوہر ۔۔اکثر ضرورت سے زیادہ توجّہ چاہیے ہوتی ہے, اس کے رویہ کو بنیاد بنا کر لڑائی جھگڑا شروع کردینا گھر کے ماحول کو ناصرف تباہ کردیتا ہے بلکہ اکثر رشتوں کو ہی ختم کردیتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ مرد اپنی انا کی دیوار کے پیچھے کھڑا درد کی شدت سے کانپ رہا ہوتا ہے لیکن اپنا مسئلہ بتا کر زمانے کی طرف سے ملنے والی خفّت کا سامنا کرنے کو راضی نہیں ہوتا اور ہم اس غلط فہمی میں ہی رہ جاتے ہیں کہ “مرد کو درد نہیں ہوتا” ۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply