• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دنیا بھر میں 76 ملین افراد اپنے ہی ملک میں بے یارومددگار ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ

دنیا بھر میں 76 ملین افراد اپنے ہی ملک میں بے یارومددگار ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ نے رپورٹ کیا ہےکہ دنیا بھر میں 76 ملین افراد اپنے  ہی ملک کے اندر بے یارو مددگار ہیں اور  ان کی کوئی رہائش نہیں ۔ داخلی نقل مکانی کے مسئلے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے خصوصی مشیر رابرٹ پائپر نے اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گوٹریس کی جانب سے اندرونی نقل مکانی کے حوالے سے ایکشن ایجنڈا شروع کیے ہوئے تقریباً دو سال ہو چکے ہیں۔

پائپر کا کہنا تھا کہ “آج دنیا بھر میں، 76 ملین افراد اندرونی طور پر بے گھر لوگ ہیں جو اپنے گھر، اپنی روزی روٹی اور بعض اوقات اپنی سرکاری شناخت کھو چکے ہیں۔” قدرتی آفات کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے لوگ قلیل عرصے میں اپنے گھروں کو لوٹ گئے لیکن شام اور صومالیہ جیسے ممالک میں تنازعات کے متاثرین کئی سالوں تک اپنے گھر بار سے دور ہیں۔

پائپر نے اس طرف اشارہ دیا ہے کہ اندرونی نقل مکانی کی شرح پچھلے 10 سالوں میں دوگنا ہو گئی ہے اور سب سے زیادہ نقل مکانی سوڈان میں ہوئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مجموعی طور پر 116 ممالک میں 76 ملین لوگ اپنے گھر بار سے دوران زندگی بسر کر رہے ہیں ، جن کے 90 فیصد کو تنازعات کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply