• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • پاکستانی خاتون ڈاکٹر ڈیفنی سوارس کا منفرد اعزاز (ایازمورس)-ایاز مورس

پاکستانی خاتون ڈاکٹر ڈیفنی سوارس کا منفرد اعزاز (ایازمورس)-ایاز مورس

میں سمجھتا ہوں کہ اگر پاکستانی خواتین کو مناسب مواقع اور رہنمائی فراہم کی جائے تووہ دُنیا میں کسی بھی مقام کو حاصل کرنے کے لئے پُرعزم ہوتی ہیں۔ ایسی بے شمار مثالیں ہیں، لیکن آج کے اس مضمون میں ہم پاکستانی بزنس کو چ اورنامور ٹرینر ڈاکٹر ڈیفنی سوارس Daphne Soares کے منفرد اعزاز کی بات کریں گے۔ یوں تو ڈاکٹر ڈیفنی سوارس کی کامیابیوں اور اعزازت کی فہرست بڑی طویل ہے لیکن ہم اُن کے حالیہ کارنامہ پر روشنی ڈالتے ہیں۔ڈاکٹر ڈیفنی سورس، (بانی: کیروسل مامز بزنس اینڈ لیڈرشپ کوچنگ) کی برطانیہ کے تاریخی قصبے ونڈسر،میں Duchess of York، سارہ فرگوسن کے ساتھ ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اس میٹنگ میں دونوں خواتین نے وژنری قیادت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے باہمی تعلق اور تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، جس سے دونوں رہنماؤں کوایک مثبت سماجی تبدیلی پیدا کرنے کے لیے باہمی جستجو کو تقویت ملی ہے۔ ڈاکٹرڈیفنی سوارس اور سارہ فرگوسن نے خواتین میں قیادت کو فروغ دینے اور زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرجوش وابستگی کے اشتراک کا اعادہ کیا،جو ان کی ملاقات اورمشترکہ وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈاکٹر ڈیفنی سورس،(پینٹو) کا تعلق کراچی، پاکستان کے ایک معزز کاتھولک مسیحی خاندان سے ہے۔ اُن کے والدین، فرینک اور ای سی پنٹو(مرحوم) معروف شخصیات تھے، ان کے والد سینئر مینیجر ایچ آر، کوآرڈینیشن اینڈ پلاننگ اور ان کی والدہ سندھ ہائی کورٹ کی ایڈووکیٹ تھیں۔ ڈاکٹرڈیفنی سوارس ایک مشہور عالمی رہنما، مشیر، NLP ماسٹر پریکٹیشنر، بزنس اور لیڈر شپ کوچ ہیں، جو اپنے جدید کوچنگ پروگراموں کے ذریعے عالمی سطح پر بے شمار خواتین کی زندگیوں کو بدل رہی ہیں۔
ڈاکٹرڈیفنی سوارس نے Coaching Carousel Moms Business and Leadershipنامی تنظیم قائم کی ہے۔جو ماؤں کو ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کے لیے بنیادی مہارتوں اور پُراعتماد بنانے کیلئے کام کرتی ہے۔ ان کا منفرد نقطہ نظر،عملی کاروباری حکمت عملیوں کو جذباتی ذہانت کے ساتھ جوڑتا ہے، جوان کے کلائنٹس کو جدید قیادت کی پیچیدگیوں کو نہایت عمدگی اور موثر انداز کے ساتھ حل کرنے کے قابل بناتا ہے۔
واضح رہے کہ سارہ فرگوسن،، طویل عرصے سے متعدد خیراتی کاموں کے لیے ایک چیمپیئن نام رہی ہیں، جو دُنیا بھر میں خواتین اور بچوں کی مدد اور ان کی ترقی کے لیے اپنے پلیٹ فارم سے مختلف خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان کا کام تعلیم، صحت اورخواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرنے والے مختلف اقدامات پر محیط ہے، جو سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اپنی میٹنگ کے دوران، ڈاکٹرڈیفنی سوارس اور سارہ فرگوسن نے اپنے اپنے مشن کے بارے میں بامعنی گفتگو کی اور اپنے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ممکنہ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیاہے۔ ان کی گفتگو نے خواتین رہنماؤں کی اگلی نسل کی پرورش میں رہنمائی، خود اعتمادی اور کمیونٹی کے تعاون کی اہمیت پربھی زور دیا ہے۔ڈاکٹرڈیفنی سوارس نے سارہ فرگوسن کی انسان دوست کوششوں اور عالمی سطح پر خواتین کو مضبوط اورمتاثر کرنے کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔اُن کا کہنا تھا کہ ڈچز آف یارک سارہ فرگوسن سے ملنا ایک ناقابل یقین اعزاز تھا،مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے ملک پاکستان،کیمونٹی اور خواتین کی نمائندگی کی ہے۔خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی لگن واقعی ہی متاثر کن ہے۔ ہماری گفتگو نے ہمارے کام کی اہمیت اور مساوی معاشرے کی تشکیل پر ان کے اثرات کو تقویت دی ہے۔سارہ فرگوسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرڈیفنی سوارس کی کوچنگ اور قیادت کے انداز اور غیر معمولی کام قابل تعریف ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ”ڈاکٹرڈیفنی سوارس،ماؤں کو بااختیار بنانے اور خواتین میں قیادت کو فروغ دینے کے لئے اُن کی کاوشوں عمدہ ہیں۔ڈاکٹرڈیفنی سوارس کا منفرد نقطہ نظر اور مثبت تبدیلی پیدا کرنے کی لگن، میری خواتین کی حمایت اور وکالت کے مشن کے ساتھ بالکل مطابقت رکھتی ہے۔“میٹنگ کے اختتام پرڈاکٹرڈیفنی سوارس اور سارہ فرگوسن نے خواتین کو بااختیاربنانے اور قیادت کی ترقی میں اپنی کوششوں کو مزید وسعت دینے کے لیے مستقبل میں تعاون کے لیے نئے عزم کا اظہار کیا۔ ونڈسر میں ہونے والی اس میٹنگ میں ایک طاقتور اتحاد بننے کا عہد کیا گیا جس کا مقصدمعاشرے میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply