• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انتہا پسندوں نے عامر خان کے بیٹے جنید خان کی ڈیبیو فلم ‘مہاراج’ کی ریلز روک دی

انتہا پسندوں نے عامر خان کے بیٹے جنید خان کی ڈیبیو فلم ‘مہاراج’ کی ریلز روک دی

بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان کی ڈیبیو فلم ‘ مہاراج’ کو ہندو انتہا پسندوں نے ریلیز سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات ہائی کورٹ نے عامر خان کے بیٹے جنید خان کی فلم ‘ مہاراج’ کی ریلیز کو روکنے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔

جنید خان کی ڈیبیو فلم ‘ مہاراج’ 14 جون کو یعنی آج نیٹ فلکس پر ریلیز ہونی تھی لیکن گجرات ہائی کورٹ نے ہندو انتہا پسند گروہ کی درخواست پر فلم کو ریلیز کو روک دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وشوا ہندو پریشد کے یوتھ ونگ بجرنگ دل نے یش راج فلمز اور نیٹ فلکس آفیشلز کو فلم کی ریلیز کیخلاف خطوط لکھے تھے جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ 14 جون کو فلم ‘ مہاراج’ کی اسٹریمنگ سے قبل اسے تنظیم کو دکھایا جائے کیونکہ اس فلم سے ہندو مذہبی جذبات مجروح ہوسکتے ہیں۔بجرنگ دل نے دھمکی دی تھی کہ فلم کو دیکھنے کے بعد تنظیم فیصلہ کرے گی کہ فلم کے خلاف کیا ایکشن لینا ہے اور اگر فلم کو بغیر دکھائے ریلیز کیا گیا تو امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب بھارت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھی ‘بائیکاٹ مہاراج’ اور ‘بائیکاٹ نیٹ فلکس’ کے ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں، ہندو انتہا پسندوں کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس ’ہندو مخالف‘ مواد کو فروغ دے رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ فلم ’ مہاراج‘ کو پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز کے تحت بنایا گیا ہے اور اسے ادیتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا جبکہ سدھارتھ ملہوترا نے ہدایت کاری دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply