ایک ماڈل خاتون نے مصری عدالت میں خلع کا کیس اس لیے دائر کیا کہ اُنہیں شادی کے بعد معلوم پڑا کہ ان کا شوہر گنجا تھا۔
عموماً شادی شدہ مردوں کی جانب سے یہ شکوہ کیا جاتا ہے کہ خواتین میک اپ کر کے اُنہیں دھوکہ دیتی ہیں۔ نقلی پلکیں، لینس اور نقلی بال لگا کر وہ اپنی ظاہری شخصیت بدل لیتی ہیں۔
میک اپ کی تہوں کی وجہ سے خواتین کا اصل چہرہ چُھپ جاتا ہے اور میک اپ اُترنے کے بعد وہ بالکل ہی مختلف لگتی ہیں۔
مگر مصر میں جو کچھ ہوا وہ اس سب کے برعکس تھا۔ ایک ماڈل خاتون نے مصری عدالت میں خلع کا کیس اس لیے دائر کیا کہ اُنہیں شادی کے بعد معلوم پڑا کہ ان کا شوہر گنجا تھا۔
العربیہ کے مطابق شکایت کنندہ خاتون کی وکیل نہی الجندی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’میری موکل کو اس وقت صدمہ ہوا جب شادی کے دوسرے دن اسے معلوم ہوا کہ ان کا شوہر گنجا ہے۔‘
وکیل کے مطابق منگنی کے پورے عرصے کے دوران انہوں نے وگ پہن رکھی تھی اور تو اور اپنی زلفوں پر ہر وقت اِتراتے رہتے تھے۔ اپنے برانڈڈ شیمپو کا ذکر بھی کرتے۔
خاتون کو اُس وقت حقیقت کا علم ہوا جب شادی کے دوسرے دن انہوں نے وِگ اُتار دی۔
جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئیاور طیش میں آکر شوہر نے بیوی پر ہاتھ بھی اُٹھا لیا۔
بیوی نے شادی کے چوتھے روز گھر چھوڑ دیا اور عدالت میں شوہر پر دھوکہ دہی کا الزام لگا کر خلع کا مطالبہ کردیا۔
عدالت کے چکر کاٹنے کے بعد بالآخر خلع کا فیصلہ ہوگیا تاہم مذکورہ شخص خاتون کو اُن کا جہیز میں لایا گیا سامان دینے سے انکاری ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں