• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہورہائیکورٹ نے مال روڈ پر احتجاج روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہورہائیکورٹ نے مال روڈ پر احتجاج روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

لاہور:لاہورہائیکورٹ نے مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کااحتجاج روکنے کیلئےدائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بدھ کو جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3رکنی بینچ نے متحدہ اپوزیشن کے احتجاج اور دھرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی،پنجاب حکومت کی جانب سے دھرنے اور احتجاج سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ۔

عدالت نے عوامی تحریک کے وکیل سے استفسار کیا کہ دھرنا یا احتجاج کا دورانیہ کتنا ہوگا، جس پر وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ ابھی تک یہی فیصلہ ہے کہ دھرنا ایک دن کا ہوگا لیکن اگر حکومت کا رویہ یہی رہا تو دھرنے یا احتجاج کا دورانیہ بڑھا سکتے ہیں۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے پوچھا کہ حکومت نے دھرنے کو روکنے کیلئے  کیا اقدامات کیے، کیا آپ کو معلوم ہے کہ دھرنے کے باعث ہم عدالت میں کیسے پہنچے، سیاسی جماعتوں کو عام شہریوں کےحقوق کا احساس کرنا چاہیئے، ان شہریوں کے حقوق اہم ہیں جو اسکول اور اسپتال نہیں پہنچ پارہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے دونوں فریقین کی جانب سے دلائل سننے کے بعد دھرنا روکنےکیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

درخواست گزار ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر نے کہا کہ پیمرا میڈیا ہاؤسز کو دھرنوں کی کوریج کرنے سے روک دے تو احتجاج خود ختم ہوجائے گا، واٹر کینن یا آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں سے حکومت دھرنا روک سکتی ہے، مگر حکومت خوفزدہ ہے کہ کہیں مزاحمت پر خون نہ بہہ جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply