مناسکِ حج کا آغاز آج سے ہوگا

مناسک حج کا آغاز آج  سے ہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آٹھ ذوالحجہ بروز ہفتے کو ادا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حج 2024 کی ادائیگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،آج شام سے عازمین کو منی پہنچایا جائے گا، جہاں وہ دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی میں قیام کریں گے۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آٹھ ذوالحجہ بروز ہفتے کو ادا کیا جائے گا۔

سال میں چند دنوں کےلیے بسائی جانے والی خیمہ بستی میں صفائی اورمرمت کے مختلف کام مکمل ہیں۔ منیٰ کی خیمہ بستی مسجد الحرام سے سات کلومیٹرشمال مشرق میں واقع ہے، شمالی اورجنوبی سمت پہاڑ ہیں۔ منیٰ کی وادی سال میں صرف ایام حج میں ہی آباد ہوتی ہے اور اسے دنیا کی واحد عارضی خیمہ بستی کہا جاتا ہے، جو آٹھ ذوالحجہ سے تیرہ ذوالحجہ تک آبادی رہتی ہے۔

julia rana solicitors london

سعودی حکام کے مطابق دنیا بھر سے ڈیڑھ کروڑ عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں، سیکیورٹی انتظامت مکمل ہیں۔ مکہ میں تمام مقدس مقامات اور مساجد میں ہائی ریزولوشن کیمرے لگائے گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply