بجٹ 2024-25 میں وفاقی حکومت نے کم از کم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ 2024-25 پیش کیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر37ہزار کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ گریڈ ایک 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 22 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں