• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک بھارت میچ میں دلچسپی،اسٹیڈیم جائیں گے

ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک بھارت میچ میں دلچسپی،اسٹیڈیم جائیں گے

امریکا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران آج پاک بھارت میچ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دلچسپی ظاہر کی ہے، اور ان کی اسٹیڈیم آمد متوقع ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے میں سابق صدر ٹرمپ کی آمد کے پیش نظر نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں صدارتی سیکیورٹی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

منتظمین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی، جو ٹرمپ نے قبول کر لی، ٹرمپ کھیلوں کے پرستار ہیں اور ریسلنگ مقابلوں میں اکثر شرکت کرتے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع آمد پر صدارتی سیکیورٹی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کاؤنٹی کے پولیس کمشنر پیٹرک رائیڈر نے میڈیا کو بتایا کہ پاک بھارت میچ کے دوران نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور کئی دیگر ایجنسیاں کسی بھی سیکیورٹی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply