• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • راہ چلتے لوگوں کو گلے لگانے کے جرم میں وی لاگر کو سزا

راہ چلتے لوگوں کو گلے لگانے کے جرم میں وی لاگر کو سزا

الجزائر کے وی لاگر کو سڑکوں پر لوگوں کو گلے لگانے کے جرم میں 2 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

الجزائر سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ بلاگر محمد رمزی نے گزشتہ موسم گرما میں ایک مشہور یورپی بلاگر سے متاثر ہو کر ایک ٹک ٹاک ویڈیو جس میں وہ سڑک پر انجان لوگوں کو گلے لگانے جیسے سوشل ایکسپیریمنٹ کیلئے مشہور ہوا تھا ، پوسٹ کرکے اپنے آبائی ملک میں غم و غصے کو جنم دیا ۔

کیونکہ اس ویڈیو نے غم و غصے کو جنم دیا اور عام لوگوں کی طرف سے اس کی مذمت کی گی ۔جس کے باعث محمد رمزی کی معافی بھی اپنے خلاف لگنے والے الزامات کو روک نہیں سکی تھی۔

پچھلے سال، ایک عدالت نے اسے تمام الزامات میں قصوروار نہیں پایا تھا تاہم استغاثہ کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے بعد اس کا مقدمہ الجزائر کی جوڈیشل کونسل کے پاس بھیج دیا گیا، اور اس بار محمد رمزی مجرم قرار پائے ہیں اور انہیں 2 ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply