• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بی جے پی حکومت نے بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے

بی جے پی حکومت نے بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے

بھارتی فضائیہ کی نا اہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ایک بار پھر منظر عام پرآگئی ہے۔

بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل اب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہا۔ بھارتی فضائیہ کی تاریخ حادثات اور ناتجربہ کاری سے بھری پڑی ہے ۔ 4 جون کو بھارتی فضائیہ کالڑاکا طیارہ سخوئی 30 مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ۔ طیارے نے ناسک سے اڑان بھری تھی مگر وہ منزل مقصود تک پہنچنے میں ناکام رہا ۔طیارہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کی طرف سے اوور ہال کرنے کے بعد آزمائشی پرواز پر تھا ۔ دونوں پائلٹس نے طیارے میں تکنیکی خرابی کی اطلاع دی تھی ۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ خود کو طیاروں کی اوورہالنگ کے حوالے سے بڑی کمپنی قرار دیتی ہے ۔

حقیقت یہ ہے کہ بھارت میں طیاروں کے حادثے اب معمول کا حصہ بن چکے ہیں اور اس حوالے سے دعوے بے بنیاد ہیں ۔ بھارتی فضائیہ میں خود احتسابی کا عمل نہ ہونے کے برابر ہے جو بھارتی فضائیہ کی نااہلی کی اہم وجہ ہے ۔ متعدد ملکی اور غیر ملکی جریدوں نے بھی بھارتی فضائیہ کی ناقص کاکردگی کو بارہا منظر عام پر لایا ہے۔

دی ہندو کے مطابق مکیش امبانی کے بیٹے کی پری ویڈنگ کی تقریب میں بھارتی فضائیہ کا بے دریغ استعمال کیا گیا ۔ شادی میں جن غیر ملکی مہمانوں کو لانے کے لیے جہازوں کا استعمال کیا گیا ان کی فضائی سرگرمیوں کی ساری ذمہ داری بھارتی فضائیہ کے سپرد تھی ۔ جام نگر ہوائی اڈے کو بھارتی فضائیہ کی سربراہی میں 26 فروری سے 6 مارچ تک بین الاقوامی ہوائی اڈے کا درجہ دیا گیا ۔ جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ایسے حالات میں ایک نہیں کئی ابھی نندن پیدا ہوں گے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

مودی سرکار کی جانب سے اس طرح کے اقدامات نے یہ واضح کر دیا کہ بھارتی حکومت مالی فائدے کے لیے ملک کے اہم اداروں کو تباہ کر سکتی ہے ۔ آئے روز بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے حادثے بھارتی فضائیہ کے غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کا واضح ثبوت ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply