• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قیدِ تنہائی کا شکار ہوں ؛عمران خان کی شکایت،حکومت کی تردید

قیدِ تنہائی کا شکار ہوں ؛عمران خان کی شکایت،حکومت کی تردید

انی پی ٹی آئی کی قیدتنہائی کی شکایت پرحکومت نےتردیدکردی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی تک ان کے وکلا اوراہلخانہ کو رسائی نہ دینے کی تردید کردی۔ سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروا دی گئیں ۔
حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے مؤقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروادیں جن کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں وکلا سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

julia rana solicitors london

حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے کا مؤقف غلط ہے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں وکلا رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا۔
وفاقی حکومت نے گزارش کی کہ عدالت مناسب سمجھے تو ان کے بیان کی حقیقت کو جانچنے کیلئے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں ،ائیر کولر ،ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply