وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریم کی دستک ایپ کا افتتاح کر دیا ، اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کا کہناتھا کہ خلف اٹھانے کے بعد لوگوں کو دہلیز پر حق دینا پہلی ترجیح تھی ، جس کا آغاز ہم نے رمضان پیکج سے کیا۔ مریم کی دستک سے ای سٹمپ ، بھرتھ سرٹیفکیٹ یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ ، طلاق سرٹیفکیٹ یا موٹر وہیکل سرٹیفکیٹ کی سہولیات اپلیکشن یا ہیلپ لائن سے سہولیات آپ کے گھر کی دہلیز پر ہوگی ۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا 32فیلڈ ہسپتال مختلف دیہاتوں میں کام کررہے ہیں ایکسرے لیبارٹری ، گائناکالوجی اور ادویات بھی میسر ہیں وین ہسپتال سمیت روانہ کی بنیاد پر چالیس ہزار لوگ اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں اور ہیپاٹائٹس ،کارڈیالوجی ،کینسر کی ادویات دو لاکھ تک کی پنجاب حکومت گھر پر فراہم کرے گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں