• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کے خلاف بیان پر حنابیات کی بہروز سبزواری پر تنقید

عمران خان کے خلاف بیان پر حنابیات کی بہروز سبزواری پر تنقید

حال ہی میں انتہائی بہادر، خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ حنا بیات نے اداکار بہروزسبزواری کو سوشل میڈیا کو غیر ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حنابیات کا کہنا تھا کہ، اب ایک نیا ٹرینڈ شروع ہوا ہے: اگر آپ کو اپنے کام کے لیے سراہا نہیں جاتا یا سوشل میڈیا پر زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی ہے، تو آپ کو صرف پوڈ کاسٹ پر آنا ہوگا، کسی مشہور شخصیت کو بلانا ہوگا، اور ڈسکلیمر دینا ہوگا کہ لوگ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسا کرنے سے آپ اس شخص کی امیج کو بھی خراب کرتے ہیں اور یہ آپ کے حق میں کام کرتا ہے کیونکہ آپ وائرل بھی ہو جاتے ہیں۔

مداح حنا بیات کے اس جرات مندانہ اقدام کی تعریف کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پوڈ کاسٹ میں بہروز سبزواری نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں کھل کر بات کی تھی ۔ بہروز سبزواری نے پہلے عمران خان کی تعریف کی اور پھر کہا کہ عمران خان کو منشیات جیسی کوئی لت نہیں، بلکہ انہوں نے اپنے ساتھ شراب نوشی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کبھی ایک سے زیادہ مشروب نہیں پیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کے اس بیان نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا۔ سوشل میڈیا صارفین تجربہ کار اداکار کو ان کے بیان پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply