سو لفظوں کی کہانی_ سگھڑ۔۔مدثر ظفر

اپنے کام میں اس قدر مگن تھا کہ مجھے پتہ نہیں چلا کب وہ میرے قریب آ کرکھڑی ہو گئی ۔
اچانک نظری پڑی تو میں چونک گیا ۔
ارے تم کب آئیں ۔ ؟
میں نے حیرت سے پوچھا ۔
ابھی ابھی آئی ہوں ۔
اس نے جواب دیا اور میرے سراپے  پر نظریں جما دیں ۔
میں اس طرح تکنے پر خفت محسوس کر رہا تھا ۔
ایسے کیوں دیکھ رہی ہو ۔ ؟
وہ نزدیک آئی ۔
میں نے اس کے ہونٹوں کا لمس اپنے کان کی لو پر محسوس کیا
بڑے رومانوی انداز میں دھیرے سے بولی ۔
” اب تم پہلے سے زیادہ اچھی طرح برتن مانجھتے ہو ” ۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply