امریکہ میں نو منتخب مسلمان وزیر کا قرآن پاک پر حلف

ورجینیا : امریکہ مین نو منتخب پاکستانی نژاد مسلمان نے اپنے عہدے کا حلف قرآن پاک پر اٹھا لیا، مسلمان وزیر کو وزارت تعلیم کا عہدہ سونپا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے مسلمان مخالف بیان اور اقدامات کے باوجود امریکی ریاست ورجینیا کی تاریخ میں پہلی بار نو منتخب مسلمان وزیر نے اپنے عہدے کا حلف قرآن پاک پر اٹھایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک مسلمان وزیر عاطف قرنی اپنے ایک ہاتھ میں قرآن پاک اٹھائے امریکی دستور کے تحت حلف اٹھا رہا ہے۔

ورجینیا کے گورنر رالف نورتھم نے عاطف قرنی سے حلف لیا، عاطف کو تعلیمی پالیسی، مدارس کی معاونت اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی نگرانی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہے۔

عاطف قرنی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلے امریکی مسلمان ہیں جو ورجینیا میں اس اہم عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

اس سے قبل عاطف قرنی امریکی نیوی میں سارجنٹ کے فرائض انجام دئے جبکہ کچھ عرصہ تک وسطی ورجینیا میں بیفیل اسکول میں بطور اسپورٹس ٹیچر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ قرنی کا تعلق کراچی سے ہیں، وہ دس سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ہمراہ امریکا منتقل ہوئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس موقع پر ورجینیا گورنر نورتھام کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے حوالے عاطف قرنی کے پاس ایک مضبوط اور پختہ ویژن ہے اور ہمیں ریاست کیلئےایک ایسا سیکرٹری تعلیم چاہیے، جو نصاب تعلیم، کلاسز اور اسکولوں کے معاملات کو اچھی طرح جانتا اور سمجھتا ہو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply