‘سمجھ نہیں آرہا میرے خلاف کیس کیا ہے’

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں اب 4 سے5 ماہ رہ گئے ہیں، اب سمجھ نہیں آتا ان تحریکوں کا مقصد کیا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ سمجھ نہیں آرہامیرےخلاف کیس کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں اب 4سے5ماہ رہ گئے ہیں، اب سمجھ نہیں آتا ان تحریکوں کا مقصد کیا ہے، مولاناصاحب کینیڈا سے کیوں آئے ہیں ،5ماہ صبر کرلیں۔

سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہامیرےخلاف کیس کیاہے، کیس کی نوعیت کیا ہےسب سے بہتر آپ لوگ جانتے ہیں۔

بلوچستان کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کا معاملہ سنجیدہ ہے ،قوم کوبےوقوف بنایاجارہاہے، 500ووٹ لینے والے شخص کو وزیراعلیٰ بنا دیا گیا ہے، بلوچستان کے معاملے پر پرسوں اہم اجلاس بلایا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور قوم کیساتھ زیادتی ہورہی ہے، بلوچستان میں اکثریت نہ رکھنے والی جماعت کو نمائندگی دی گئی۔

چند روز قبل مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں‌ بھی ہماری راہ میں‌ رکاوٹیں‌ کھڑی کی گئیں، مگر نہ تو ہم پہلے گھبرائے، نہ ہی اب گھبرائیں‌ گے، ہم حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میاں‌ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم مخالفین کی سازشوں سے گھبرانے والے نہیں، ماضی میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا، اب بھی کریں گے، عوام دھرنے کی سیاست کومسترد کر کے ن لیگ کاساتھ دیں گے اور ہم پھر الیکشن میں‌ کامیابی حاصل کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply