• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کاجدید مواصلاتی سیٹلائٹ’ پاک سیٹ ایم ایم ون’ جمعرات کو خلا میں بھیجا جائے گا

پاکستان کاجدید مواصلاتی سیٹلائٹ’ پاک سیٹ ایم ایم ون’ جمعرات کو خلا میں بھیجا جائے گا

پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون “PAKSAT MM1” لانچنگ کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپارکو کا دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا خواب چند دن کی دوری پر ہے،پاکستان کاجدید مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون جمعرات کو خلا میں بھیجا جائے گا۔

سپارکو کا وژن ایک ترقی یافتہ ڈیجیٹل پاکستان ہے، سپارکو پاکستان کا مئی کے ماہ میں یہ دوسرا خلائی مشن ہے۔

پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان بھر میں ٹی وی نشریات، سیلولر فون سروس اور براڈبینڈ سروس بہتر بنانے میں مدد دے گا اور یہ رواں برس اگست میں اپنی سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا، سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے رات دن کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں اپنا پہلا قمری مصنوعی سیارہ آئی کیوب قمر بھی لانچ کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply