یہ ایک دنیاوی مولوی ہے: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

اسلام آباد : کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ۔ یہ ایک دنیاوی مولوی ہے، جلد دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے علامہ طاہر القادری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ۔ یہ ایک دنیاوی مولوی ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کتنا بھی احتجاج کرلیں پھر ایڑیاں رگڑیں، لائن وہیں سے شروع ہوگی جہاں نوازشریف کھڑے ہونگے، جلد دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہوجائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب کا زمانہ طالب علمی سے ایک ایجنڈا تھا کہ لینڈکروزر اور بڑا بنگلہ ہو، وہ پورا ہو گیا ہے۔ وہ چاہتے تھے کہ ان کا ایک نام ہو وہ انہیں اللہ نے دے دیا، طاہر القادری ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply