پیرس: شانزے لیزے پر ”گرینڈ پکنِک‘‘ کا اہتمام

پیرس کی سب سے مشہور سیاحتی شاہراہ شانزے لیزے پر اتوار کے روز کھلی فضا میں ایک ”گرینڈ پکنِک‘‘ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ فرانس کے دارالحکومت کی پیرس کی درختوں سے ڈھکی یہ چوڑی سڑک اب تبدیلی کی جانب گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریباً 273,000 لوگوں نے اس پروگرام میں حصہ لینے کے لیے درخواست دی تھی۔ پکنک گراؤنڈ میں 216 میٹر لمبا سرخ اور سفید قالین بچھایا جائے گا اور منتظمین کے آٹھ پارٹنر ریستورانوں کی جانب سے مفت پیک کھانے کی سہولت دی جائے گی۔

اس میں شرکت کے لیے تقریباً 4,000 لوگوں کو منتخب کیا گیا ہے، جس میں ہر مہمان کو کہا گیا ہے کہ وہ چھ اضافی لوگوں کو ساتھ لا سکتا ہے۔

اس ایونٹ کے منتظمین نے بتایا کہ ”دنیا کے سب سے بڑے دسترخوان‘‘ کو ری سائیکل شدہ فائبر کے 25 ٹکڑوں سے بنایا گیا ہے اور کو 150 افراد جوڑیں گے۔ منتظم کمیٹی کے صدر مارک آنتوآن جامے نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ شانزے لیزے نہ صرف اپنے مہنگی دکانوں اور ریستورانوں کے لیے مشہور ہے بلکہ یہاں ایسی سرگرمیاں بھی کی جا سکتی ہیں، ” اور یہ پیرس کے باشندوں کو بتانے کا ایک طریقہ ہے کہ شانزے لیزے پر واپس آو۔‘‘

Advertisements
julia rana solicitors london

ماضی میں پیرس آنے والے سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز سمجھے جانے والے اس مقام پر مقامی لوگوں نے آنا اب قدرے کم کر دیا ہے۔ تاریخی یو جی سی نورمانڈی سنیما، جو سن 1937 میں کھلا تھا، کاروبار میں کمی کی وجہ سے جون میں بند ہونے والا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply