90لاکھ گھروں کے مکین کہاں غائب ہوگئے؟

جاپان میں خالی مکانوں کی تعداد بڑھ کر 90 لاکھ تک جا پہنچی ہے جو کہ نیویارک شہر میں رہنے والوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان میں ہر سال آبادی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے خالی اور ویران مکانوں کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ اور مواصلات کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں مجموعی رہائشی جائیدادوں میں سے 14 فیصد خالی پڑی ہیں جن میں رہنے والا کوئی نہیں۔

جاپان میں اس قسم کے خالی مکانات کو “اکیہ” کہا جاتا ہے ان کی سب سے زیادہ تعداد دیہی علاقوں میں پائی جاتی ہے جبکہ اب ٹوکیو اور کیوٹو جیسے بڑے جاپانی شہروں میں بھی اس طرح کے مکانات موجود ہیں جو جاپان کی آبادی میں نمایاں کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔

julia rana solicitors

جاپان میں پیدائش کی کم شرح کی وجہ سے بہت سے لوگوں کے پاس کوئی وارث ہی نہیں جنہیں وہ اپنی جائیداد منتقل کرسکیں اور جن نوجوانوں کو یہ مکانات ان کے والدین دے گئے ہیں وہ خود شہروں میں منتقل ہوگئے اور واپس اپنے گاؤں نہیں آنا چاہتے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply