• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں تیارہ کردہ پہلی ہائبرڈ فارمولا کار کی رونمائی

پاکستان میں تیارہ کردہ پہلی ہائبرڈ فارمولا کار کی رونمائی

نسٹ یونیورسٹی کے طلبہ نے پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار تیار کر لی جس کیلئے کل  رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

ہائی برڈ فارمولا کار ایکسلریشن سے چارج ہوگی جس سے ماحول کا تحفظ ہوگا جبکہ اس کو رفتار کیلیے اضافی طاقت ملے گی۔ فارمولا کار جولائی میں عالمی مقابلے ایف ایس یو کے میں پیش کی جائے گی۔

تعارفی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ کمانڈنٹ پی این ای سی نسٹ کموڈور توقیر احمد خواجہ بھی موجود تھے۔

کار تیار کرنے والی ٹیم کے لیڈر محمد عمر نے بتایا کہ ہائی برڈ کار نسٹ اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرے گی، یہ پاکستان میں انجینئرنگ شعبے میں ایک سنگ میل ہے، فخر ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

کموڈور توقیر احمد خواجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ انسٹیٹیوٹ 6 دہائیوں کی درخشاں تاریخ کا حامل ہے، اے آئی، ڈیٹا سائنس اور نیول آرکیٹکچر میں بھی ڈگری دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کی شخصیت کو نکھارنے کیلیے مختلف سرگرمیاں کروائی جاتی ہیں، انسٹیٹیوٹ کے طلبہ چار کاروں کے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی پہلی فارمولا کار ہے جس کا ڈیزائن 2012 میں تیار کیا گیا تھا، کار اس سال برطانیہ میں منعقد مقابلے میں ٹریک پر ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply