کینیڈا میں خالصہ تحریک شدت اختیار کرگئی

کینیڈا میں خالصہ تحریک شدت اختیار کر گئی خالصہ ڈے کے حوالے سے کینیڈا میں تقریبات جاری ہیں ۔جس سے تحریک خالصتان میں تیزی آگئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ برادری کی تقریبات میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے سکھوں کو ان کے حقوق کے تحفظ کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے۔

julia rana solicitors london

سکھوں کی تقریبات کے بعد مودی سرکار کے سکھوں کیخلاف دہشتگردانہ اقدامات پر عالمی سطح پر مذمت کی گئی ،خالصا ڈے کے حوالے سے سکھوں کی بڑی تعداد نے مودی مخالف نعرے بازی کی اور پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار ہے مودی سرکار کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اس اقدام پر تلملا اٹھی اور اس کے بعد کینیڈین سفیر کو فوری طورپر جواب طلبی کیلئے بلا لیا۔
بھارت حکومت نے موقف اختیار کیا کہ کینیڈین وزیراعظم اپنی سرزمین پر تشدد اور انتہاء پسندی کو ہوا دے رہے ہیں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی خالصتان تحریک کے واضح موقف اور بھارتی دفتر خارجہ میں کینیڈین سفیر کی جواب طلبی دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو مزید بڑھانے کی جانب اشارہ ہے،کینیڈین وزیراعظم کی خالصا تحریک کی تقریبات میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ کینیڈین سرزمین پر بھارتی دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
ان تقریبات سے بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ کینیڈین حکومت ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کیخلاف سکھوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply