غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔
امدادی ٹرک اسرائیلی علاقے سے غزہ میں داخل ہونے والے تھےکہ اسرائیلی شدت پسند ٹرکوں پر چڑھ گئے اور ٹرکوں پر رکھی آٹےکی بوریاں زمین پر پھینک دیں اور دیگر خوراک بھی ضائع کردی۔اس موقع پر اسرائیلی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جس کے باعث ہزاروں ٹن خوراک ضائع کردی گئی۔امدادی ٹرک اردن کی جانب سے بھجوائے گئے تھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں