راولپنڈی:لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 4جوان شہید ہوگئے، پاک فوج نے بھی کارروائی کرکے 3 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
بھارت جارحیت اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی سے باز نہیں آیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ،پیر کو لائن آف کنٹرول پرجنڈروٹ کوٹلی سیکٹر پرپاک فوج کے جوان کمیونیکیشن لائن کی مرمت کررہے تھےکہ بھارتی فورسز نے جوانوں پربلا اشتعال فائرنگ کردی،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے4جوان شہید ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق،پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرکے 3بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ،لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کے تبادلے میں متعدد بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی فوج کی ایل او سی پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے مادروطن پرجان نثارکرنے والے پاک فوج جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں