• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پہلے انٹرنیشنل پاکستانی فلم فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان

پہلے انٹرنیشنل پاکستانی فلم فیسٹیول کی تاریخ کا اعلان

اس خبر کا اعلان کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

کے ایف ایس کی جانب سے سابق سینیٹر جاوید جبار نے مہمانوں کو اس کانفرنس میں خوش آمدید کیا، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ’کراچی ایک بہترین شہر ہے، یہاں مختلف ثقافتوں کے وہ تمام رنگ ایک ساتھ موجود ہیں جو پورے ملک میں کہیں اور شاید نہ ملیں، یہاں سب ہی بےحد ٹیلنٹڈ ہیں، اس لیے کراچی میں یہ فیسٹیول ہونے جارہا ہے‘۔

کے ایف ایس کی صدر سلطانہ صدیقی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کے ایف ایس کے تمام ممبرز بہترین ہیں، یہ سوسائٹی بنانے کا مقصد نئی نسل کو فلم سازی کا ایک پلیٹ فارم دینا تھا، جہاں سے وہ اپنے کام، نئے خیالات کے بارے میں سوچ سکیں اور اپنی اہمیت بتاسکیں۔

سلطانہ صدیقی نے اس فیسٹیول کو ملنے والے سپورٹ پر حکومت سندھ اور حکومت پنجاب دونوں کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے مریم اورنگزیب کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) بھی اس ایونٹ کے اہم پارٹنر بن گئے۔

ایونٹ پر موجود فلم ساز شرمین عبید چنائے نے کہا کہ اس فیسٹیول کے ساتھ صرف پی آئی ایف ایف لانچ نہیں ہوگا بلکہ عوام کراچی فلم سوسائٹی (کے ایف ایس) کے بارے میں بھی جان پائے گی جس کی مدد سے فلم سازی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس موقع پر ابرار الحسن نے رواں سال 29 مارچ سے یکم اپریل تک منعقد ہونے والے فیسٹیول میں ہونے والے پروگرامز کے حوالے سے پریزنٹیشن دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply