اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ایک اور غیر ملکی گرفتار

کراچی: کراچی کے اٹی ایم فراڈ اور ڈیٹا چوری کرنے والے غیر ملکی گروہ کا ایک اور رُکن پکڑا گیا۔ پولیس نے شبیر آباد سے شوشو پنگ نامی چینی باشندے کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے ڈیوائس اور لاکھوں روپے نقدی برآمد ہوئی۔

شبیر آباد پولیس نے اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے ایک اور غیر ملکی کو دھرلیا۔

اے ایس پی شارع فیصل کے مطابق چار غیر ملکی باشندے بینک کے اے ٹی ایم سے چھیڑ چھاڑ کررہے تھے،  کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب  ہوگئے۔

اے ایس پی حمزہ امان اللہ نے مزید بتایا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری اور روابط سے متعلق ایف آئی اے تحقیقات کرے گا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوسکے گا کہ ملزمان نے اسکمنگ مشین کب لگائی؟

Advertisements
julia rana solicitors london

جبکہ اس سے قبل بھی زیب النسا اسٹریٹ سے دو چینی باشندوں کو اے ٹی ایم پر اسکمنگ ڈیوائس اتارتے ہوئے پکڑا جاچکا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply